ملتان(پ ر)ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئے گئے،چیئرمین الیکشن کمیٹی جمشید رضوانی، اراکین جاوید اقبال عنبر اور اعظم ملک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر کی نشست پر دو امیدواروں ملک شہادت حسین اور رؤف مان، نائب صدور کی دو نشستوں پر 4 امیدواروں حمید الحسن، سعید خان، شاہد سٹھو، خالد محمود، جنرل سیکرٹری کی نشست پر دو امیدواروں طاہر ندیم ، مظہر خان، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر 4 امیدواروں ملک امجد اتیرا، بلال نیازی، محمود احمد چودھری، ارسلان شہزاد غوری، فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا عرفان الاسلام اور سعید مکول نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔ اسی طرح مجلس عاملہ کی 10 نشستوں کے لیے 14 امیدواروں جبکہ مندوب کی 18 نشستوں پر 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی اور حتمی فہرست 19 جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ الیکشن کے لئے پولنگ 23 جنوری بروز اتوار کو ملتان پریس کلب میں ہو گی۔
Leave a Reply