کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت جرنلسٹس کنونشن 25 اکتوبر کو ہوگا

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت جرنلسٹس کنونشن 25 اکتوبر کو ہوگا
جرنلسٹس کنونشن پی ایف یو جے کی جاری ملک گیر تحریک کا حصہ ہے
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، خالد مقبول صدیقی و دیگر خطاب کریں گے

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت ملک میں آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کےموضوع پر جرنلسٹس کنونشن 25 اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے جرنلسٹس کنونشن پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جاری ملک گیر تحریک کا حصہ ہے جس کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں جرنلسٹس کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں ہونے والے کنونشن میں سیاسی رہنماوں، صحافیوں، مزدور رہنماوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، رکن قومی اسمبلی اور پی ایم ڈی اے پر قائم کردہ کمیٹی کی رکن شازیہ مری، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، سینئر قانون دان اور جسٹس کمیشن کے رکن اختر حسین ایڈووکیٹ، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر بیرسٹر صلاح الدین احمد، وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سربراہ پروفیسر اوج کمال، آئی بی اے کے سینٹر آف ایکسیلینس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کمال صدیقی، ایپنک کے مرکزی چیئرمین عرفان علی، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، سیکریٹری جنرل ناصر زیدی، سیئر صحافی محمود شام، مظہر عباس، انور سن رائے، وسعت اللہ خان، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی دیگر میڈیا تنظیموں کے عہیدار، مزدور رہنما کرامت علی، ناصر منصور، زہرہ خان، سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن سندھو نواز، ہیرالڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری کاشف صدیقی ودیگر خطاب کریں گے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.