انسانی حقوق کے محافظوں نے پی ایم ڈی اے کو مسترد کردیا، پی ایف یو جے کی تحریک کی حمایت کا اعلان

سندھ ہیومن رائٹس ڈیفینڈرز نیٹ ورک نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار ماضی کی تحریکوں کی طرح اس کالے قانون کے خلاف بھی صحافیوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے کراچی میں سندھ ہیومن رائٹس ڈیفینڈرز نیٹ ورک کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر ایک اجلاس ہوا جس میں کی صدارت نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی رکن انیس ہارون نے کی جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی عظمی نورانی، سندھ ہیومن رائٹس کمشن کے رکن ذوالفقار شاہ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، ڈیموکریٹک یوتھ فرنٹ کی رہنما نغمہ اقتدار سمیت مختلف سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بل پر بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت اس قانون کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرکے ملک میں قبرستان جیسی خاموشی چاہتی ہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اسے یکسر مسترد کردیا ہے اور ملک گیر احتجاجی مارچ کی کال دی ہے جس کے اختتام پر اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز نے پی ایف یو جے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے پی ایم ڈی اے کو مسترد کردیا اور پی ایف یو جے کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اجلاس میں سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹشنرز کے قانون کی طرز پر سندھ ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز پروٹیکشن ایکٹ 2012 کے مسودے پر بھی غور کیا گیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز دی گئیں۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.