ننکا نہ یونین آف جرنلسٹس (سب یو نٹ پی یو جے ) کا قیام

صدر پی یو جے قمر الزمان بھٹی نے نامزد عہدید اروں سے حلف لیا
لاہور (پ ر) ننکا نہ یونین آف جرنلسٹس (سب یو نٹ پی یو جے ) کا قیام ،صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس قمر الزمان بھٹی نے ننکانہ یونین آف جرنلسٹس (سب یونٹ)کے نامزد عہدید اروں سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں سینئر نائب صدر پی یو جے محسن علی، نائب صدر محمد بابر ، جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ، خزانچی ندیم شیخ ، ممبران ایگزیکٹو کونسل جاوید ہاشمی اور خاور بیگ، ممبر گورننگ باڈی لاہور پر یس کلب عمران شیخ ، صدر ایمرا ننکانہ صاحب چودھری محمد رمضان ، صدر پرنٹ میڈیا سمیع اللہ عثمانی ، سینئر صحافی جاوید محمد معاویہ و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر پی یو جے قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ پی ایف یو جے کی ہدایت پر یونٹ بنانے کابا قاعدہ آغاز ننکانہ سے کردیا گیا ہے اس کے بعد شیخوپورہ ، قصور و دیگر شہروں میں پی یو جے کے سب یونٹس قائم کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کےلئے ہر سطح پر صحافیوں کا اتحاد ناگزیر ہے ۔ ننکانہ یونین آف جر نلسٹس کے عہدیداروں کے مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام عہدیداران اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے کہا کہ پی یو جے اپنے اس سب یونٹ کو ساتھ لے کرچلنے کا عزم کرتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ یونٹ صحافت کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں پی ایف یو جے کے قافلے کا ہراول دستہ ثابت ہوگا ۔ ننکانہ یونین آف جرنلسٹس کے نامزد صدر ارشد کامل ڈوگر نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ننکانہ یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں پی یو جے کی زیر قیادت اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ نامزد جنرل سیکرٹری حاجی نصر اقبال نے پی یو جے کی جانب سے ننکا نہ کے صحافیوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ اد ا کیا ۔ تقریب حلف برداری کے بعد پی یو جے کے وفد کو گوردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ بھی کروایاگیا۔
خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.