رحیم یار خان کے صحافی پر پولیس تشدد اور پلاس سے ناخن کھینچنا ظلم کی انتہا ہے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس

لاہور( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے رحیم یار خان میں بھونگ پریس کلب کے صدر اور روزنامہ اوصاف کے نمائندے اصغرعلی جعفری پر بدترین پولیس تشدد، پلاس سے ناخن کھیچننے کے واقعہ کو انسانیت سوز اور ظلم کی انتہا قرار دیا  ہے اور وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کیس میں خصوصی دلچسپی لے کر پولیس حکام کے خلاف کارروائی کریں پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی،سینئر نائب صدر محسن علی،نائب محمد بابر،جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن، ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ یہ افسوناک اور قابل مذمت واقعہ ہے جس سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ ہمارے ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں اورپولیس کا خوف ناک گٹھ جوڑہے جس کا واحد مقصد غریب اور بے بس عوام کو دبانا اور ظلم کی زنجیروں میں جکڑنا ہے اس مقصد کی راہ میں جو کوئی بھی آتا ہے بھلے وہ صحافی ہی کیوں نہ ہو اسے پولیس کے ذریعے نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے جس کی جیتی جاگتی مثال رحیم یارخان کے بھونگ پریس کلب کےصدر اصغر علی جعفری پر انسانیت سوز ظلم ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزادر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملہ کا نوٹس لیں کیونکہ واقعہ میں ملوث پولیس  اہلکاروں کو بچانے کے لئے پولیس حکام اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے وڈیرہ رئیس نبیل  خاصے متحرک نظر آتے ہیں۔ ظالمانہ تشدد کے شکار صحافی اصغر علی حعفری کو دبائو کا شکار کیا جا رہا ہے اور انہیں نام نہاد پنچایت بٹھا کرتمام معاملہ پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی یوجے کے صدر نے اس تمام واقعہ کی عدالتی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ قمر بھٹی نےاس واقعہ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل کا نام سامنے آنے پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اپم پی اے کی  آزادی صحافت کے خلاف اس انسانیت سوز ظلم کا نوٹس لیں جبکہ وہ میڈیا کی آزادی کے بارے میں اپنی پارٹی پالیسی بھی واضح کریں کیونکہ ریئس نبیل کے مقامی صحافی پر حملے سے قبل آزادی صحافت پر ایک سنگین حملہ پنجاب سے اسمبلی سے ” ممبرز استحقاق ترمیمی  2021 “بل کو اسمبلی فلور پر پیش کرنے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم عثمان کا بھیانک کردار ہ ے۔اس کالے قانون کے تحت صحافیوں کوقید بند اور جرمانوں کی سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔

جاری کردہ

خواجہ آفتاب حسن

جنرل سیکریٹری

پی یوجے

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.