خواتین صحافیوں کو آسان قرضے پر سکوٹی اور چھوٹی کاریں دینے کے وعدے پر عمل کی یاداشت پیش کی
لاہور( پ ر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے صدر پی یوجے قمرالزمان بھٹی کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی جس میں وفد نے مشیر اطلاعات کوخواتین صحافیوں کو ٹرانسپورٹ کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کی طرف سے سکوٹی اور چھوٹی کاروں کی فراہمی کے وعدے پرعمل کی یادداشت پیش کی۔ پی یوجے کے وفد میں جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن اور پی یوجے وویمن کمیٹی کی سینئر ممبر تمثیلہ چشتی شامل تھیں۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی یوجے کی تقریب میں خواتین صحافیوں سے سکوٹی اور چھوٹی کاریں دینے کا جووعدہ کیا تھا وہ جلد پورا ہوگا۔ا س بارے میں بینک آف پنجاب کے ذریعے آسان قرضے کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس موقع پر پی یوجے کے وفد نے مشیر اطلاعات سے صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور ویج ایورڈ کے عملی نفاذ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری پی یوجے
Leave a Reply