“ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے”، کے یو جے کا عالمی یوم صحافت پر عزم

“ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے”، کے یو جے کا عالمی یوم صحافت پر عزم

پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں صحافی محفوظ نہیں ہیں، نظام الدین صدیقی

قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے جرنلسٹس پروٹیکشن بلز جلد منظور کراکر قانون کا درجہ دیا جائے، فہیم صدیقی

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے قتل، اغوا اور ان پر تشدد کے مسلسل واقعات کے باوجود ” ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے” کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سر فہرست ہے جہاں صحافیوں کے لیے حالات کار انتہائی خراب ہیں صحافیوں کے قتل، اغوا اور ان پر تشدد کے واقعات کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے جو پاکستان میں جاری ہے ان واقعات میں ریاستی اور غیر ریاسٹی عناصر دونوں ملوث ہیں چند ماہ میں ملک کے دو بڑے شہروں اسلام آباد سے مطیع اللہ جان اور کراچی سے علی عمران کا اغوا، چند روز قبل اسلام آباد میں دن دہاڑے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، کوئٹہ میں نوجوان صحافی واحد رئیسانی کا قتل اور سندھ میں اجے لالوانی سمیت کئی صحافیوں کا قتل انہی واقعات کا تسلسل ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں آج تک کسی صحافی کے قاتل کو سنائی گئی سزا پر عملدرآمد نہیں ہوا اس ضمن میں ڈینیئل پرل کیس اور ولی بابر قتل کیس کی مثالیں سامنے ہیں دونوں مقدمات میں ماتحت عدالتوں سے ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں لیکن استغاثہ کی کمزوریوں کی وجہ سے اعلی عدالتوں نے ملزمان کو بری کردیا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ساری صورتحال کے باوجود کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری مشہور شاعر اور الفتح اخبار کے سابق ایڈیٹر فیض احمد فیض کی طرح پرعزم ہے کہ

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے

جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

 کے یو جے نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جرنلسٹ پروٹیکشن بلز کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے منظور کراکر انہیں قانون کا درجہ دیں تاکہ ملک میں صحافیوں کے خلاف جاری جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

جاری کردہ

فہیم صدیقی

جنرل سیکریٹری

کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.