عالمی یوم صحافت تجدید عہد کا دن ہے، بہاولپور یونین آف جرنلسٹس

بہاول پور: صحافت کے عالمی دن کے موقع پر بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس بہاول پور پریس کلب میں ممبر ایف ای سی محمد اکرم ناصر نے کی اور ممبر ایف ای سی محمد امین عباسی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور عام آدمی کی داد رسی کا واحد ذریعہ ہے، آج عالمی یومِ صحافت پر پوری دنیا کے حقیقی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر مشکلات اور جبر کے باوجود صحافت کا علم بلند رکھا۔ مقررین نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ہم سب عامل صحافیوں کو اس مقدس پیشہ میں گھس آنے والی کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں کیا جاتا ہے جو کہ صحافیوں کے حوالے سے خطرناک گردانے جاتے ہیں اس حوالے سے حکومت پاکستان صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قومی اسمبلی میں قانون سازی کرے تاکہ آزادی صحافت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.