سکھر یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے قتل، اقدام قتل، اغوا اور دھمکیوں کے ذریعے ہراساں کرنے کی کوششوں سمیت ان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات جیسے تمام غیر اصولی حربوں کیخلاف جمہوری طریقے سے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے.آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں صدر سکھر یونین آف جرنلسٹس سلیم سھتو اور جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی نے میڈیا کارکنوں کے حقوق کے لئے ملک میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کو منظم جدوجہد کے ذریعے حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے عملی جدو جہد جاری رکھی جائے گی اور اس بنیادی مطالبے سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے سمیت غیراعلانیہ سنسر شپ، صحافیوں کے اغوا اور صحافتی اداروں کیلئے مالی مشکلات پیدا کرنے جیسے تمام حربوں کیخلاف منظم جدوجہد کا عزم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر یونین آف جرنلسٹس پریس اور اظہار رائے کی آزادی جسکی آئین کے آرٹیکل 19 میں ضمانت دی گئی ہے کے لئے ماضی کی طرح بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک بھر میں صحافی برادری کے آئینی حقوق کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردارادا کر انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں نے ہمیشہ ڈیموکریسی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جمہوری ادوار میں صحافت کیخلاف سازشیں صحافیوں کی گرفتاریاں اور قلم کے مزدوروں کا معاشی و جسمانی قتل عام انتہائی نامناسب عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ ڈھائی سال کے مختصر سے عرصے میں حکومت کیجانب سے میڈیا دشمن حکمت عملی کی وجہ سے ہزاروں صحافی بے روزگار اور سینکڑوں میڈیا ہاؤسز بند ہوچکے ہیں جمہوری دور میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی قابل مذمت عمل ہے فریڈم آف پریس اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنائے بغیر جمہوریت کے استحکام اور جمہوری روایات کو فروغ حاصل نہیں ہوسکتا صدر و جنرل سیکرٹری سکھر یونین آف جرنلسٹس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان، سندھ اور باالخصوص سکھر ڈویژن صحافیوں کیلئے مقتل گاہ بن چکا ہے جہاں دو سال کے قلیل عرصے میں پانچ قلم کے مزدوروں کو بیدردی سے شہید کیا گیا ہے جبکہ صحافتی تنظیموں کیجانب سے واقعات کیخلاف شدید احتجاج و رد عمل کے باوجود بھی بیشتر ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت قلم کے مزدوروں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جو حکومت وقت کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے سکھر یونین آف جرنلسٹس ملک مین آئین کی پاسداری، پارلیمنٹ کی بالادستی، حقیقی جمھوریت کی مضبوطی، قانون کی حکمرانی اور آزادی صحافت کے لئے جمھوری طریقی سے جنگ لڑتی رہے گی انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کارکنوں کے تحفظ، آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
Leave a Reply