ابصار عالم پر حملے کے پیچھے کار فرما قوتوں کو سامنے لایا جائے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس

کوئٹہ : بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کر کے بے نقاب کیا جائے ۔ بی یو جے کے صدر سلمان اشرف، سنئیر نائب صدر شاہ حسین ترین، جنرل سیکریٹری فتح شاکر سمیت کابینہ اور مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے  مشترکہ بیان میں کہا  ہے کہ ابصار عالم پر حملہ ملک میں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے جس کا مقصد آزاد صحافت کا گلا گھونٹنا ہے، ابصار عالم کی سوچ سے اختلاف رکھنے والے ہی اصل میں اس حملے میں ملوث ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ماضی میں صحافیوں کے اغوا اور ان پر قاتلانہ حملوں کی تحقیقات  کرکے ان کی رپورٹس منظر عام پر لائی جاتیں تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا بی یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے ابصار عالم پر حملے کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہوئے نہ صرف حملہ آوروں بلکہ واقعے کے اصل ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سامنے لانا چاہئے اور ایسے تمام عناصر اور ان کے پیچھے کار فرما قوتوں کو منظر عام لایا جائے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.