ایبٹ آباد : ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئرصحافی و سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو فورا ًگرفتار کیاجائے اور واقعے کی آزادانہ تحقیقات کیلئے اعلی عدالت کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے اے یو جے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں پرحملے اب روز کا معمول بن چکے ہیں ابصار عالم پر حملہ ملک میں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ حکومت واقعہ کے اصل ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سامنے لائے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اے یو جے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ہر آواز لبیک کہے گی جو پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہے
Leave a Reply