پی ایف یو جے کا لانگ مارچ ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے ہے، رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹس، بھرپور شرکت کا اعلان

رحیم یار خان  ( پ ر ) رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکیوٹو کمیٹی کا اجلاس  آر یو جے کے صدر احسان الحق کی صدارت میں پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آر یو جے کے سینیئر نائب صدر بلال حبیب، جنرل سیکریٹری طارق محمود، جوائنٹ سیکریٹری عاصم  اور ارکان آر یو جے نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے لانگ مارچ اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے مشاورت کی گٸی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر یو جے کے صدر احسان الحق نے کہا کہ قلم کو علم کی اشاعت کا ذریعہ بنایا گیا ہے اس لئے صاحب قلم کو ناموس قلم کا ہر حال میں لحاظ و پاس رکھنا چاہیے۔ صحافت  سے وابستہ افراد کی مشکلات میں  اضافہ ہو چکا ہے۔ ملکی صحافت میں علاقائی صحافی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، علاقائی صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاشی مشکلات کے علاوہ پولیس، انتظامیہ، جاگیردار طبقے، سرمایہ داروں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے ہاتھوں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانیاں کرواتی نظر آتی ہیں لیکن  صحافیوں کے مسائل حل ہونے اور کم ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ بالخصوص علاقائی صحافیوں کے مسائل ملک میں  صحافتی تنظیم ہونے کے باوجود آج بھی حل طلب ہیں  ملک کے 70 فیصد علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والا صحافی میڈیا ہائوسز کی نیوز سروس‘ اخبارات کی سرکولیشن اور بزنس میں ممدو معاون تو ہے لیکن صحت‘ بچوں کی تعلیم اور گھر کا چولہا جلانے کے لئے اس کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ پی ایف یو جے ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لیئے لانگ مارچ کر رہی ھے۔ جس میں آر یو جے بھرپور شرکت کرے گی۔ علاقائی صحافیوں کے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے حکومت ‘میڈیا ہائوسز اور صحافتی تنظیم کو عملی  اقدامات کی ضرورت ہے۔ ویج بورڈ صرف بڑے شہروں تک ہے آج تک علاقائی سطح پر نافذ نہیں ہوا۔ ان کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل یقینی بنانے میں ٹھوس عملی اقدامات اٹھانے چاہیے میڈیا ہاوسز علاقائی صحافیوں کو اعزازیہ دیں۔ صحافتی تنظیم کو چاہیے کہ وہ وکلاء تنظیموں کی طرح علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہم ہر قدم پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ ہیں۔ وہ ہماری آواز پیں۔ حکومتیں بڑے شہروں کے صحافیوں کو امداد دینے کا اعلان کرتی ہے وہیں انہیں علاقائی صحافیوں کے حقوق و مراعات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ وہ بھی اسی ریاست کے باسی اور انہی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ تمام صحافی جو صرف صحافت کرتے ہیں حکومت 60 سال کی عمر کے بعد انہیں اولڈ ایج پینشن دینے کا اعلان کرے اجلاس میں مشاورت کے بعد پی ایف یو جے کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور جرنلسٹس رائٹس لانگ مارچ کی منظوری دی گئی صحافیوں کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے تجاویز دی گئی۔ جن کو حتمی طور پر پی ایف یو جے کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ بنانے کے لئے مطالبات کی شکل دے دی گئی

احسان الحق

صدر رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.