لاہور( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے اپریل کے پہلے ہفتے کوئٹہ سے اسلام آباد تک ہونے والے لانگ مارچ اور پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنے میں بھرپور شرکت کا عزم کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر قمرالزمان بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر ایف ای سی شبیر مغل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نائب صدر پی یو جے محمد بابر۔ جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔ خزانچی ندیم شیخ۔۔ ممبران ایگزیکٹو کونسل۔ شاہدہ بٹ۔ جاویدہاشمی۔ خاور بیگ۔ قمر جبار اور عمران چودھری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایجنڈے کے تحت لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دی گئی ۔ ایگزیکٹو کونسل نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں قرار دیا کہ ۔حکومت پرنٹ میڈیا کے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے آٹھویں ویج ایوارڈ پر فوری طور پر عمل کرائے اور اس کا نفاذ ہر صورت جنوری 2019 سے کیا جائے۔ جو مالک اخبار ویج ایوارڈ پر عمل درآمد نہ کرے اس کے ناصرف سرکاری اشتہار بلکہ بقایا جات بھی فوری طور پر روک دیئے جائیں ۔ پرنٹ میڈیا کے لیے نیوز پیپرز ایمپلائز ایکٹ کی طرز پر الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئےقانون سازی کی جائے اور ان کا بھی ویج ایوارڈ تشکیل دیا جائے۔ میڈیا انڈسٹری میں مالکان کی طرف سے تنخواہوں میں کی گئی کٹوتیاں وآپس لی جائیں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ کورونا سے متاثرہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ایک لاکھ روپے فوری مالی امداد اور مفت علاج کی سہولت دی جائے۔ کورونا سے شہید ہونے والے صحافی کی فیملی کی کم از کم 20 لاکھ روپے مالی امداد کا فوری اعلان کیا جائے۔ وفاقی حکومت ایک انشورنس فنڈزکا اجرا کرے جس میں پی اہف یوجے کی جاری کردہ فہرست میں شامل صحافیوں کی گروپ انشورنس ہو اور اس گروپ انشورنس میں جاں بحق ہونے والے صحافی کی فیملی کو 20 لاکھ روپے دیئے جائیں۔ چاروں صوبوں ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے۔۔ بے روزگاری کے شکار صحافیوں کو ڈیجٹل میڈیا اور ویب چینلز کے لئے نیشنل بینک اور دیگر بینکوں کےاشتراک سے کم از کم 10 لاکھ روپے تک کے آسان قرضے فراہم کیے جائیں۔ آزادی صحافت کا تحفظ ہر قمیت پر یقینی بنایا جائے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کو پی ایف یوجے کی تجاویز کی روشنی میں منظور کیا جائے۔ حکومت فوری طور پر این پی ٹی نیشنل پریس ٹرسٹ بحال کرے اور ویج ایورڈ سمیت متعلقہ قوانین پر عمل نہ کرنے والے اخبارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے۔
جاری کردہ
خواجہ آفتاب حسن جنرل سیکرٹری پی یوجے
Leave a Reply