بہاولپور یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس، کوئٹہ سے اسلام آباد تک مارچ اور چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق اہم فیصلے

بہاول پور : بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر اے مجید گل کی صدارت میں پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس مں ممبران ایف ای سی محمد امین عباسی، محمد اکرم ناصر سمیت  نائب صدور امین باسط، سید عمران رضوی، جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی، فنانس سیکرٹری آصف کبیر، عمران بھنڈر، اکبر شیخ، ملک طارق، احسن انصاری، علی رضا خان، ہارون یاور، سید عدنان علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے لانگ مارچ اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے مشاورت کی گٸی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے مجید گل نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اس وقت تاریخ کے بد ترین بحران سے گزر رہا ہے۔ 8000 سے زائد صحافیوں کو ملازمتوں سے نکالا گیا ہے تنخواہوں میں کٹوتیاں کی گئی ہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ان حالات میں بی ایچ یو جے نے ملک میں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے پی ایف یو جے کی احتجاجی تحریک اور کوئٹہ سے اسلام آباد تک  لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک میں آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے آزاد میڈیا ناگزیر ہے۔ امین عباسی نے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ملک میں تبدیلی کا واحد ذریعہ تحریر تقریر اور میڈیا کا فورم ہے جس کے ذریعے تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ میڈیا جب تک آزاد نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کریگا اور نہ ہی صحافیوں کے مسائل حل ہو نگے اجلاس سے محمد اکرم ناصر، راشد ہاشمی، عمران بھنڈر اور عمران رضوی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں مشاورت کے بعد پی ایف یوجے کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے راِئے دی گٸی کہ اخبارات اور چینلز سے جبری طور پر برطرف کیے گئے صحافیوں کو بحال کروایا جائے اور ان کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں، نجی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی جانب سے تنخواہوں میں کی جانے والی کٹوتیاں فل الفور ختم کی جائیں۔ ریجنل اور مقامی اخبارات  میں جن میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ان کو تنخواہیں دی جائیں، صحافیوں کی تنخواہوں کی اداٸیگیاں سرکاری اشتہارات سے مشروط کی جائے بعض قومی و ریجنل اخبارات اور ٹی وی چینلز کی جانب سے جو بیوروآفس کی لوٹ سیل لگی ہوٸی اور ڈویژنل ضلعی اورتحصیل بیوروچیفس کے نام پر لاکھوں روپے بھتے وصول کیے جارہے ہیں اسے بند کیا جائے چینلز اور اخبارات میں کل وقتی صحافیوں کی تعیناتی کو لازمی بنایا جائے

راشد ہاشمی

جنرل سیکرٹری

بہاول پور یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.