“آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل” قومی سیمینار 17 مارچ کو ہوگا

قومی سیمینار پی ایف یو جے کی آزادی صحافت کے لیے جاری جدوجہد کا حصہ ہے

قومی سیمینار میں سیاسی قیادت، سول سوسائٹی، مزدور رہنماوں اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے

قومی سیمینار میں پی ایف یو جے کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوگی

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تحت “آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل” کے عنوان سے قومی سیمینار 17 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمینار صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک میں آزادی صحافت آور آزادی اظہار رائے کے لیے جاری جدوجہد کا حصہ ہے ۔ پی ایف یو جے نے رواں سال 2021 کو “بس بہت ہوگیا ” کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے قومی سیمینار میں شرکت کے لیے سیاسی رہنماوں، مزدور رہنماوں، وکلا  سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد کو دعوت دی گئی ہے۔  سیمینار میں ملک میں ازادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر کھل کر بات ہوگی اور بعدازاں حکومت اور میڈیا مالکان سے مطالبات پر مبنی قرارداد منظور کی جائے گی۔ سیمینار میں کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا پی ایف یو جے نے تمام شرکا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر کرونا ایس او پیز کو خاص طور پر فالو کریں ۔اس سے قبل ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں صوبائی سیمینار منعقد کیے گئے تھے جس میں ملک کی سیاسی قیادت، وکلا مزدورں اور سول سوسائٹی نے صحافیوں کی آواز پر لبیک کہا تھا۔ اس موقع پرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ملک میں آزادی صحافت کے لیے 70 سالوں سے جاری جدوجہد میں پیش آنے والے مختلف واقعات پر سینئر صحافیوں کے مضامین پر مبنی ہے۔

جاری کردہ

ناصر زیدی

سیکریٹری جنرل

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.