عام آدمی کی ترقی آزاد اور خودمختار میڈیا سے جڑی ہے، صدر پی یو جے

لاہور : ملک میں چھوٹی انڈسٹری اور عام آدمی کی ترقی ایک آزاد اور خود مختار میڈیا سے جڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی نے لاہور میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کی نو منتخب باڈیز کے اعزاز میں سمیڈا کی طرف سےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کےتحفظ اور میڈیا ورکرز کے معاشی مسائل حل کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہے بدقستمی سے موجودہ دور حکومت میں میڈیا انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہوئی ہے جس کے حل کے لئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ دنیا میں بی بی سی اور سی این این جیسے بڑے ادارے بھی بحران کا شکار ہوئے ہیں لیکن وہاں کی حکومتوں نے بحران کے دور میں ان میڈیا اداروں کو بیل آئوٹ پیکج دیا جس سے یہ ادارے سنبھل گئے جبکہ ہمارے یہاں حکومت کی طرف سے میڈیا اداروں اور میڈیا ورکرز کو سہارا دینے کی بجائے آزادی صحافت پر حملے ہوتےہیں ۔میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جاتی ہیں جو ہمیں قبول ہیں۔ارشد انصاری نے واضح کیا کہ پاکستان کے صحافی پی ایف یو جے کی کال پر ایک ملک گیر لانگ مارچ کرنے اور اسلام اباد میں دھرنا دینے جارہے ہیں۔انہوں نے سیمڈا کے سی ای او کو لاہور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی سمیڈا “کے چیف ایگزیکٹو ہاشم رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کے مسائل حل کرنے اور معشیت کی تیز تر ترقی کے لئے چھوٹے چھوٹے صعنتی اداروں کی عملی مدد کے لئے حکومتی فناشل اداروں کے ساتھ ساتھ نجی بینکوں کو بھی آگے آنا چاہیے اور چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کوزیادہ سے زیادہ قرضہ جات اور دیگر سہولتیں دینا چاہیں۔انہوں نے میڈیا اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ ملکی معشیت کو سنبھالا دینے کے لئے کامرس نیوز کا وقت بڑھائیں اور اخبارت میں کامرس صحفات میں اضافہ کریں پاکستان کی معشیت میں سمال انڈسٹری کا کردار بہت کلیدی ہے۔ملکی پیداوار کا 40 فیصد چھوٹی انڈسٹری سے منسلک ہے جبکہ ملک کے نجی و سرکاری فناشل اداروں کی طرف سے محض 7 فیصد قرضہ جات دیئے جاتے ہیں جو بہت کم ہیں اس موقع پر ہاشم رضا نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری۔ صدر پی یوجے قمرالزمان بھٹی اور ممبر ایگزیکٹو کونسل جاوید ہاشمی کو شیلڈز پیش کی کیں۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری پی یوجے خواجہ آفتاب حسن۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد چودھری۔ سینئر نائب صدر جاوید فاروقی محسن علی۔ نائب صدر محمد بابر۔ندیم شیخ ۔عطیہ زیدی ۔ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سیکرٹری شہزاد ملک ۔سینئر جرنلسٹس رفیق خان اور گل چمن شاہ سمیت ممبران ایگزیکٹو کونسل بھی شریک ہوئے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.