اعتراض 31 مارچ تک ای میل، واٹس ایپ، ایس ایم ایس یا تحریری طور پر جمع کرائے جاسکتے ہیں
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ارکان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے اور کے یو جے کی جنرل ممبر شپ لسٹ کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ارکان کی اسکروٹنی کے لیے سینئر نائب صدر اعجاز شیخ کی سربراہی میں اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے دیگر ارکان میں نائب صدر جاوید قریشی، مجلس عاملہ کے رکن رانا طاہر، ریاض سہیل اور قیصر عباس شامل ہیں۔ کمیٹی نے کے یو جے کی جنرل ممبر شپ لسٹ پر اعتراضات طلب کرلیے ہیں اور اس مقصد کے لیے ارکان کی فہرست کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے فہرست کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اعجاز شیخ کی جانب سے ارکان کے نام ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی رکن کسی بھی دوسرے رکن کی رکنیت کے حوالے سے اگر کوئی اعتراض رکھتا ہے تو وہ اسکروٹنی کمیٹی کو 31 مارچ 2021 تک
info@kuj.net.pk
پر ای میل، یا اسکروٹنی کمیٹی کے ارکان کے موبائل نمبرز پر واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے اعتراض بھیج سکتا ہے۔ جبکہ تحریری طور پر بھی اعتراض اسکروٹنی کمیٹی کے ارکان کے پاس جمع کرایا جاسکے گا تاہم اعتراض کے ہمراہ جملہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔
جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس
Leave a Reply