اسلام آباد : راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات ہوئی، وفد میں صدر عامر سجاد سید جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، جوائنٹ سیکرٹری ضیاء المرتضٰی بھیروی، ممبر گورننگ باڈی علی اختر، ادریس عوان، عمرانہ کومل، فرحت عباسی، عمران جنجوعہ اور صدر کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن جاوید بھاگٹ شامل تھے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے سب سے پہلے ہم صحافیوں کے رہائشی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے ہم نے اپنا ہوم ورک کر لیا ہےلیکن یونین ہمیں صحافیوں کی فائنل لسٹ فراہم کرے گی اور رہائش بلاتفریق تمام صحافیوں کو دی جائے گی اور ایسی جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے جہاں سے صحافی آسانی سے آجا سکیں شیخ رشید نے کہا کہ جو رہائش صحافیوں کو دی جائے گی وہ 20 سال تک ناقابل فروخت ہوگی حکومت صحافیوں سے صرف زمین کے پیسے وصول کرے گی آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید نے کہا کہ میڈیا کے حالات آپ کے سامنے ہیں اس لیے رہائش مناسب قیمت پر دی جائے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ ہم زمین کی قیمت آسان اقساط میں وصول کریں گے،میٹنگ کے بعد جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے وفاقی وزیر شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا تو انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ صحافیوں کا اپنا گھر ہے آپ جب چاہیں تشریف لا سکتے ہیں
Leave a Reply