پی ایف یو جے کی کتاب پر ویبینار 17 فروری کو ہوگا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل پر ویبینار کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے کا پہلا ویبینار 17 فروری کو ہوگا۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کے مطابق پہلا ویبینار پاکستان میں پی ایف یو جے کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی کتاب پر ہوگا جس میں پاکستان میں آزادی صحافت کی 70 سالہ جدوجہد کو مختلف مضامین کی صورت میں قلمبند کرکے یکجا کیا گیا ہے۔ کتاب کے انگریزی عنوان کا ترجمہ ہے “جبری برطرفیوں سے کوڑوں تک پاکستان میں آزادی صحافت کی جدوجہد کی تاریخ” 17 فروری کو ہونے والے ویبینار میں ملک کے سینئر صحافی حصہ لیں گے جس میں محمد ضیاالدین، محمد علی صدیقی، مظہر عباس، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور کتاب کے انگریزی حصے کے مدیر نظام الدین صدیقی، کتاب کے اردو حصے کے مدیر وارث رضا، کتاب کا ٹائٹل ڈیزائن کرنے والے معروف کارٹونسٹ رفیق احمد عرف فیکا اور کتاب کے پرنٹر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی شامل ہیں۔ فہیم صدیقی ویبینار کے موڈریٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ ویبینار میں شرکت کے لیے پی ایف یو جے نے رجسٹریشن کا لنک جاری کردیا ہے۔

https://zoom.us/meeting/register/tJAkfuChqToqGtJwsormfWfQ7UMJs3Ynu0fl

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.