لاہورپنجاب یونین آف جرنلسٹس کی پاک افریقہ میچ کےموقع پر سٹی فورٹی ٹو کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت

لاہور۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سیکورٹی کی آڑ میں صحافیوں پر پولیس گردی کے واقعہ کا نوٹس لیں۔ قمرالزمان بھٹی صدر پی یو جے

لاہور( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پاک جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر لاہور میں صدیق ٹریڈ سینٹر کے باہر سٹی فورٹی ٹو کے سیئنر رپورٹر زین مدنی اور کمیرہ مین رضوان علی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کیمرہ چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔سینئر نائب صدر محسن علی۔ نائب صدر محمد بابر۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔ جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن۔خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور پولیس کا یہ مزاج بن گیا ہے وہ کسی بھی اہم موقع پر بھلے وہ کوئی انٹرنیشنل سطح کا کرکٹ میچ ہو یا کسی سیاسی جماعت کا کوئی جلسہ ۔جلوس پولیس ان ایونٹس پر سیکورٹی کی آڑ میں ایسی رکائوٹیں کھڑی کرتی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ایسی جام ٹریفک میں عمومی طور پر ایمبولینس تک پھنس جاتی ہیں ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا جب کبھی کوئی صحافی پولیس کی ان غیر ضروری رکاوٹوں کی فوٹیج بنا کر قومی میڈیا پر پیش کرتا ہے تو پھر یہی پولیس افسراور اہلکار اپنے ان غیر قانونی اقدامات کی پردہ پوشی کے لئے میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور ان سے کیمرہ اور فوٹیج چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ قمر بھٹی نے کہا کہ پاک اجنوبی افریقہ میچ کے موقع پر بھی ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور پولیس عملے نے صدیق ٹریڈ سینٹر کے باہر اسی طرح ٹریفک بلاک کر کے شہریوں کو پریشان کیا اور جب سٹی فورٹی ٹوکی ٹیم نے ان رکاوٹوں اور جام ٹریفک کی فوٹیج بنالی توپھر ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اوران کے ماتحت پولیس کے اہلکاروں نے رپورٹر زین مدنی اور کیمرہ مین رضوان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے کمیرہ چھین لیا۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ۔آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور سے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.