پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر ریاستی طاقت کے استعمال کی مذمت

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر ریاستی طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے حکومت کے ظالمانہ اقدام سے تعبیر کیا ہے پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن سینئر نائب صدر محسن علی نائب صدر محمد بابر سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جس ملک میں سرکاری ملازمین پر مشتمل ریاستی مشینری کواپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر احتجاج کے لئےآنا پڑے اور وقت کے حکمران ان کے مطالبات پر ہمدرانہ غور کرنے کی بجائے تشدد اور ڈنڈے کے استعمال پر یقین رکھتے ہوں تو ایسی صورتحال لمحہ فکریہ اور حکمرانوں کے ظالمانہ طرز کی عکاس ہے پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اس پرتشدد اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر تمام مسائل حل کرنا چاہتی ہے جو قابل مذمت ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر گرفتار ملازمین کو رہا کرے اور ان کے تمام مطالبات پورے کرے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.