حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر ریاستی طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر ریاستی طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت، مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاج کرنے والے ملازمیں پر تشدد اور گرفتاریاں اس حکومت کے غیرجمھوری، آمرانا اور ظالمانہ اقدام قرار۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جئے پرکاش مورانی، جنرل سیکریٹری جانی خاصخیلی و دیگر عھدیداران نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اس حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ھی عوام کی امنگوں کے خلاف کام کرنا شروع کردیئے ھیں، جس کی مثال اسلام آباد میں سرکاری ملازمیں پر ریاستی طاقت کا استعمال سبھ کے سامنے ھے، مزدورون پر ظلم کرنے والی اس حکومت نے آتے ھی آئیں، جمھوریت، جمھوری روایات اور مزدور طبقے کے خلاف کام کرنا شروع کردیا ھے۔ مزدورون کو زبردستی نوکریون سے نکالا جا رھا ھے، جبری برطرفیاں، تنخواھوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتیاں کی جا رھی ھیں۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمیں اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاج کر رھے ھیں۔ جو ان کا جمھوری حق ھے۔ حکمرانوں نے ان ملازمیں کے مطالبات پر غور کرنے اور بات چیت کرنے کے بجائے تشدد اور ڈنڈے کے ذریعے طاقت کا استمعال کیا۔ جو کے ایک آمرانا اور ظالمانا اقدام ھے موجودہ حکومت کے اس پرتشدد اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر تمام مسائل حل کرنا چاہتی ہے، جو قابل مذمت ہے ۔ ایچ یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر گرفتار ملازمین کو رہا کرے اور ان کے تمام جائز مطالبات منظور کیئے جائیں اور تشدد میں ملوث پولیس اھلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.