بہاول پور : بہاول پوریونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں اے مجید گل صدر، راشد عزیز ہاشمی جنرل سیکریٹری اور میاں آصف کبیر خازن کے عہدے پر بلا مقابلہ کامیاب ، بی ایچ یو جے الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بہاول پوریونین آف جرنلسٹس کے سال 2022-2021ء کے لیے صدر اے مجید گل، سینئر نائب صدر امین باسط، نائب صدر سید عمران رضوی، جنرل سیکریٹری راشد عزیز ہاشمی، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری شاہد بشیر خازن میاں آصف کبیراور آفس سیکرٹری کے عہدے کے لیے رضوان اشرف بلا مقابلا کامیاب ہو گئے ہیں، ممبران مجلس عاملہ کے لیے محمد اکبرشیخ،اطہر لاشاری،امجد محمود اعوان، ملک غلام مصطفی چنڑ،نزیر احمد شاہین(بہاولنگر)خالد جاوید شہزاد(چشتیاں)،محمد اسلم آزاد (قائم پور)خواجہ محمد طیب (نور پور) کو بھی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران محمد امین عباسی اور محمد اکرم ناصر نے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Leave a Reply