ایگزیکٹوکونسل نے میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھنے اور اپریل میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا عزم کیا۔پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منگل 9 فروری کی سہ پہر لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صدر پی یوجے قمرالزمان بھٹی نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری پی یوجے خواجہ آفتاب حسن نے ایجنڈے سے آگاہ کیا جس کے تحت ایگزیکٹو کونسل نے الیکشن کمیٹی کی منظوری دی الیکشن کمیٹی کا چیئرمین نعیم اقبال کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں رفیق خان پرویز الطاف راحت ڈار اور دین محمد درد کی نامزد گی کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں پی یو جے کی ممبرشپ لسٹ کی اسکروٹنی اور نئی ممبر شپ کے لئے اسکروٹنی اینڈ ممبر شپ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی ۔کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری سعید اختر انجام دیں گے جبکہ ممبران میں مخدوم بلال عامر خواجہ آفتاب حسن ظہیر شہزاد تمثیلہ چشتی کو شامل کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی یو جے کے آئندہ الیکشن سے قبل پی ایف یو جے کی طے کردہ مدت کے اندر اسکرونٹی کمیٹی نئی ممبر شپ لسٹ مرتب کرے گی جس کی ایگزیکٹو کونسل سے منظوری کے بعد آئندہ الیکشن کروائے جائیں گے۔پی یو جے کے اجلاس میں جن دیگرممبران نے شرکت کی ان میں سینئر نائب صدر محسن علی نائب صدر محمدبابر سیئنر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی خزانچی ندیم شیخ ممبران ایگزیکٹوکونسل شاہدہ بٹ صبا ممتاز عدنان بٹ جاوید ہاشمی قمر جبار احسن رضا خاور بیگ عمران چودھری جواد حسن گل اور اسد اقبال نے شرکت کی۔ایگزیکٹو کونسل نے پی یو جے کے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سعید اختر اور ممبران حسین کاشف اکرم ضیاء مخدوم بلال عامر شبیر مغل کا بھی شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایگزیکٹو کونسل نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سیکرٹری زاہد چودھری اور گورننگ باڈی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اجلاس کے اختتام پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس سے ایف ای سی کے ممبر اور سینئر صحافی جاوید صدیقی اور نور الامین ایف یو جے کے وفد کے ہمراہ نومنتخب باڈی کو مبارک باد دینے کے لئے آئے اور گلدستہ پیش کیا۔
Leave a Reply