پراونشل جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر کام ہو چکا ہے۔ جلد سندھ میں منظور کرائیں گے۔ سید ناصر حسین شاہ

صحافی فرنٹ لائن ورکرز ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا ورکرز کووڈ ویکسین میں ترجیح دی رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات

کراچی صوبائی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پراونشل جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر کام ہو چکا ہے۔ جلد سندھ اسمبلی میں منظور کرائیں گے، صحافی فرنٹ لائن ورکرز ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا ورکرز کووڈ ویکسین میں ترجیح دی رہے ہیں،ان کی اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پی ایف یو جے اور کے یو جے کی جانب سے منعقدہ آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںں نے پی ایف یو اور کے یوجے کو پروگرام منعقد کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ پیلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی کام کئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر میڈیا ہاﺅسز کو 80فیصد بقایاجات اس بنا پر جاری کی ہیں کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں وقت پر جاری کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اشتہاری ایجنسیز کو 15فیصد جبکہ میڈیا ہاﺅسز کو 85فیصد ادائیگیاں کی جارہی ہیں ہماری کوشش تھی کہ یہ ادائیگیاں میڈیا ورکرز کے سیلری اکاﺅنٹس میں ایڈوانس میں جاری کی جائیں لیکن قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہو سکا ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ایف یو جے کی 70سالہ جدوجہد پر مبنی کتا ب کی کاپیاں سندھ کی تمام پبلک لائبریریوں کے لئے خریدی جائیں گی ۔ صوبا ئی وزیر نے کہاکہ ورکرز کے لئے سب سے زیادہ کام سندھ میں ہوا ہے اور سعید غنی اور ان کی ٹیم نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین قانون سازی کر وائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر مزدور کارڈ میں میڈیا ورکرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سندھ میں پرانے اخبارات کا ریکارڈ رکھنے کے لئے نیوز میوزیم قائم کر رہے ہیں۔سیمینار سے سینیئرصحافیوں حامد میر ،مظہر عباس ، ناصر زیدی ، شہزادہ ذوالفقار نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور آزادی ِ صحا فت پر لگائے جانے والے قدغن پر گفتگو کی ۔سیمینار میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.