آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل” سیمینار آج ہوگا

کے یو جے کے زیر اہتمام سیمینار پی ایف یو جے کی جاری جدوجہد کا حصہ ہے
سیمینار میں سیاسی قیادت، سول سوسائٹی، مزدور رہنماوں اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے
پی ایف یو جے کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب کی رونمائی اور کے یو جے کی ویب سائٹ کا اجرا بھی کیا جائے گا

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام “آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل” کے عنوان سے سیمینار 6 فروری کو مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ سیمینار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک میں آزادی صحافت آور آزادی اظہار رائے کے لیے جاری جدوجہد کا حصہ ہے ۔ اس سلسلے کا پہلا سیمینار 14 جنوری کو لاہور میں ہوا تھا۔ سیمینار میں تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، مزدور رہنماوں اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر سابق گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل حسان صابر، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کو چیئرمین اسد بٹ، معروف دانشور، ڈاکٹر سید جعفر احمد، پاکستان بار کونسل کے رکن شہادت اعوان ایڈووکیٹ، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر صلاح الدین احمد، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور،پائلر کے کرامت علی، معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر توصیف احمد خان، سماجی رہنما مہناز رحمان، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سینئر صحافی مظہر عباس، محمود شام، نذیر لغاری، انورسن رائے اور خورشید عباسی شامل ہیں جبکہ اے پی این ایس اور سی پی این ای سمیت مدیران اخبارات اور نیوز چینلز کے ڈائریکٹر نیوز کو بھی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی آفیشل سائٹ کا اجرا بھی کیا جائے گا۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.