کے یو جے کا محمد فاضل کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا خیرمقدم

مظہر عباس کی درخواست پر وزیراعلی سندھ کا اقدام صحافتی دوستی ہے، کے یو جے
کینسر کے مرض میں مبتلا سینئر فوٹوگرافر محمد فاضل کا ضیا الدین اسپتال میں علاج ہوگا

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر فوٹو جرنلسٹس محمد فاضل کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس کی درخواست پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محمد فاضل کے سرکاری خرچ پر علاج کے احکامات جاری کیے ہیں جو ایک خوش آئند امر ہے محمد فاضل کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اپنی تمام جمع پونجی اپنے علاج پر خرچ کرچکے ہیں ان حالات میں ان کا سرکاری خرچ پر علاج کا حکم دینا سندھ حکومت کی صحافی دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعلی سندھ کے احکامات پر وزیراعلی ہاوس سے صوبائی سیکریٹری صحت کو محمد فاضل کے سرکاری خرچ پر علاج کرانے کے احکامات بھیجے گئے جس پر سیکریٹری صحت نے ضیا الدین اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ کر محمد فاضل کے سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ضیا الدین اسپتال کو بھیجے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ محمد فاضل کا علاج سرکاری خرچ پر ہوگا اور ان کے اخراجات کا بل سندھ حکومت کو بھیج دیا جائے

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.