پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن 2021 میں جرنلسٹس یونٹی پینل کا کلین سویپ

 

لاہور ( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن 2021 میں جرنلسٹس یونٹی پینل کا کلین سویپ۔صدر اور جنرل سیکرٹری کی نشتوں پر قمرالزمان بھٹی اور خواجہ آفتاب حسن واضح برتری سے دوبارہ منتخب ہوگئے ۔گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج،آرٹ اینڈ کلچر ( پلاک ) میں پی یوجے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ پونے گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا آغاز ہوا جس کے باعث الیکشن کمیٹی نے دونوں گروپوں کے امیدواروں کی درخواست پر پولنگ کا وقت شام چھ بجے تک بڑھا دیا۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے فرائض سعید اختر نے انجام دیئے جبکہ ممبران میں حسین کاشف، اکرم ضیاء، مخدوم بلال عامر اور شبیر مغل نے انجام دیئے۔رات گئے الیکشن کمیٹی نے لاہور پریس کلب میں ایک پروقار تقریب میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ۔جس کے مطابق مجموعی طور پر 589 ووٹ ڈالے گئے ۔صدر کی نشت پر جرنلسٹس یونٹی پینل کے قمرالزمان بھٹی نے 328 ووٹ لئے اور مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوئے۔ان کے مد مقابل جرنلسٹس فرینڈز کے امیدوار ابراھیم لکی نے 241 ووٹ حاصل کیے جبکہ 14 ووٹ مسترد ہوئے۔سینئر نائب صدرکی نشست پر جرنلسٹس یونٹی پینل کےمحسن علی 275 ووٹوں سے منتخب ہوئے جبکہ نائب صدر کی نشت پر جرنلسٹس یونٹی پینل کے محمددبابر226 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔مدمقابل امیدوارں قاسم رضا نے 225 اور خرم پاشا نے 195 ووٹ حاصل کیے جبکہ 14 ووٹ مسترد ہوئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹس یونٹی پینل کے خواجہ آفتاب حسن 331 ووٹ لے کر مسلسل دوسری مرتبہ منتخب ہوئے ان کے مد مقابل بدر ظہور چشتی نے 215 ووٹ حاصل کیے ۔اس نشست پر 36 ووٹ مسترد ہوئے۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے لئے عطیہ زیدی نے 263 ووٹ حاصل کیے جبکہ طارق حسن 207 کے ساتھ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔خزانچی کی نشت پر جرنلسٹس یونٹی پینل کے ندیم شیخ 291 ووٹ کے ساتھ فاتح رہے ان کے مد مقابل محمد علی جٹ نے 251 ووٹ حاصل کیے ۔اس نشست پر 35 ووٹ مسترد ہوئے۔اسی طرح ایگزیکٹو کونسل کی 10 میں سے 8 نشتوں پر جرنلسٹس یونٹی پینل نے میدان مار لیا۔2 نشتوں پر جرنلسٹس فرئینڈز کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صبا ممتاز اور اسد اقبال شامل ہیں۔باقی تمام 8 کامیاب ہونے والے امیدوار جرنلسٹس یونٹی پینل کے قرار پائے۔کامیاب امیدوارں میں شاہدہ بٹ ۔260صبا ممتاز ۔248۔عدنان بٹ۔245جاوید ہاشمی۔242۔قمر جبار۔236۔خاور بیگ۔ 225۔حسن رضا۔222۔عمران چودھری210۔جواد حسن گل۔175۔اسد اقبال نے167 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن نتائج کے اعلان کے موقع پر نومنتخب صدر قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ وہ صحافیوں کی معاشی آزادی اور آزادی صحافت کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب میں جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے یونین میں ڈھڑے بندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔جو لوگ بندر بانٹ کر کے اور مری میں بیٹھ کریونین بناتے رہے اور واٹس اپ پر یونین چلا رہے ہیں آج کے بھرپور الیکشن سے ان تام نہاد خود ساختہ ڈھڑوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔۔تقریب میں جرنلسٹس فرینڈز پینل کے ابراھیم لکی نے یونین اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے نو منتخب باڈی کے ساتھ بھرپور جد وجہد کرنے کا عزم کیا ۔

 

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.