پی ایف یو جے کی کتاب آئی بی اے کے سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم پہنچادی گئی کتاب کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے آئی بی اے سی ای جے کے ڈائریکٹر کمال صدیقی کے حوالے کی

کتاب طلبہ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس میں پہنچائی جائے گی، پی ایف یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی کتاب کو مختلف تعلیمی اداروں کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس میں پہنچانے کے کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ کتاب میں شامل مضامین کے مصنفین کو بھی کتابیں بھجوادی گئی ہیں پی ایف یو جے کی ہدایت پر کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے بدھ کو ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے آئی بی اے کے سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم میں ڈائریکٹر کمال صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں کے یو جے کی جانب سے سی ای جے کی لائبریری کے لیے کتاب پیش کی۔ پی ایف یو جے نے ستر سالہ تاریخ پر مبنی اس کتاب کو ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماس کمیونیکیشن سمیت دیگر طلبہ ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لیے لڑی جانے والی پی ایف یو جے کی جدوجہد سے آگاہ ہوسکیں۔ ڈائریکٹر سی ای جے کمال صدیقی نے کتاب ملنے پر کے یو جے کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایف یو جے کی یہ کتاب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اردو اور انگریزی زبان میں شایع کی ہے

اردو ورژن کا عنوان

“آزادی صحافت کی جدوجہد کے ستر سال”

ہے جس کے مدیر سینئر صحافی وارث رضا ہیں جبکہ انگریزی ورژن کا عنوان

“FROM LAYOFFS TO LASHES “

ہے جس کے ایڈیٹر کے یو جے کے صدر، سینئر صحافی نظام الدین صدیقی ہیں کتاب پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس کی نگرانی میں شایع کی گئی۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.