پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2021 کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع، الیکشن 31 جنوری 2021 کو ہوں گے۔

لاہور(پ ر) الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 24 جنوری رات 8 بجے تک جاری اور وصول کیے جائیں گے۔ امیدواروں کی عبوری فہرست 24 جنوری کو رات 10 بجے لاہور پریس کلب میں آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور ان پر سماعت و نظر ثانی 25 جنوری، کاغذات کی واپسی 26 جنوری اور امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ 31جنوری کو بنی گارڈن الحمرا، مال روڈ لاہور میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق ووٹرز پی ایف یو جے کے جاری کردہ کارڈز یا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.