کے یو جے کا روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان ہر فورم پر روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، نظام صدیقی

آئی ٹی این ای کے چیئرمین روزنامہ عوام کے ملازمین کے مقدمہ کا جلد از جلد میرٹ پر فیصلہ سنائیں، فہیم صدیقی

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین کے آئی ٹی این ای کے دفتر کے باہر احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کراچی کی صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں احتجاج میں شریک ہوں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں کے یو جے ان کی اس جدوجہد کو سراہتی ہے اور ہر طرح سے ان کے ساتھ ہے روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین نے انصاف کے حصول کیلئے عملدرآمد ٹریبونل میں مقدمہ کیا ہوا ہے کے یو جے اس عدالتی جنگ میں بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور فریق بننے کے لیے تیار ہے 21 جنوری 2021 کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین صبح نو بجے آئی ٹی این ای کے صدر میں واقع دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے کراچی یونین آف جرنلسٹس اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی کے یو جے نے آئی ٹی این ای کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روزنامہ عوام کے برطرف ملازمین کے مقدمہ کا میرٹ پر جلد از جلد فیصلہ سنائیں تاکہ ملازمین کو ان کا حق مل سکے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.