لاہور : میڈیا ورکرز کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا ، گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پی ایف یو جے کی ایف ای سی کو یقین دہانی

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وہ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے وہ گورنر ہاؤس میں پی ایف یو جے کی ایف ای سی کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہر انے سے خطاب کررہے تھے گورنر پنجاب نے پی ایف یو جے کو یقین دلایا کہ وہ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ صحافی میرے بھائی ہیں ان کے دکھوں کو سمجھتا ہوں اس سے قبل عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ ملک میں اس وقت میڈیا ورکرز کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے ایک طرف ان دیکھی سنسر شپ ہے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر پابندیاں ہیں اور دوسری طرف حکومت اور میڈیا مالکان کی ملی بھگت کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار سے زائد میڈیا ورکرز کو مختلف اداروں سے جبری برطرف کیا جاچکا ہے اور جو بچے ہیں وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کئی کئی ماہ تاخیر سے ادائیگی کی وجہ سے بدترین معاشی مسائل کا شکار ہیں پی ایف یو جے نے میڈیا انڈسٹری کی صورتحال پر حکومت کو تین ماہ کی مہلت دی ہے اگر مارچ تک ہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرے جاتے تو مارچ 2021 سے صحافی ملک گیر تحریک کا آغاز کریں گے عشائیے سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمر بھٹی اور لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بھی خطاب کیا

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.